ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے بینگرے میں پرورش مہم (پوشنا ابھیان ) پروگرام کا انعقاد

بھٹکل کے بینگرے میں پرورش مہم (پوشنا ابھیان ) پروگرام کا انعقاد

Wed, 18 Sep 2019 20:41:08    S.O. News Service

بھٹکل:18؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بینگرےگرام پنچایت حدود کی 15آنگن واڑی مراکز کے اشتراک سے پرورش مہم (پوشنا ابھیان) پروگرام کا انعقاد ہوا۔

مرڈیشور پرائمری ہیلتھ سنٹر کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریا گونسالیز نے حاملہ عورتوں کی دیکھ بھال، بچوں کے لئے سینہ کے دودھ کی اہمیت، انجکشن وغیرہ کے متعلق جانکاری دی۔ آنگن واڑی کی نگراں کار شویتا نے پوشنا ابھیان کے نفاذ کے سلسلے میں بات کی۔ پروگرام میں حاملہ عورتوں کے لئے خصوصی پروگرام رکھا گیا تھا۔ بینگرے گرام پنچایت حددو کی آنگن واڑی کارکنان، آشا کارکنان ،بچوں کی ماؤں کے ذریعے تیار کردہ مختلف اقسام کے کھانوں کی نمائش کرتےہوئے مقوی غذا کی اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔ شیاملا دیواڑیگا نے پرارتھنا کی تو رکمنی موگیر نے استقبال کیا۔ ناگوینی دیواڑیگا نے شکریہ اداکیا۔ مادیوی دیواڑیگا نے نظامت کی۔


Share: